PK Press

شکارپور:علی امین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو شکارپور کی مقامی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
علی امین گنڈا پورکو اشتعال انگیز تقاریرکے کیس میں اسپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورکا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کو سکھر سینٹرل جیل بھیج دیا۔
عدالت نے رہنما پی ٹی آئی علی امین کو 26 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ریاست مخالف تقاریر اور ٹویٹ کرنے پر شکارپور کے مقامی شخص امان اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارت نے ایشین گیمز 2023 کیلئے کرکٹ ٹیمیں چین بھیجنے سے انکار کردیا

پڑھنے کے اگلے

اسرائیل نے ایرانی سرحد کے قریب ترکمانستان میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے