PK Press

بھارت نے ایشین گیمز 2023 کیلئے کرکٹ ٹیمیں چین بھیجنے سے انکار کردیا

ممبئی:بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے ایک مرتبہ پھر ایشین گیمز 2023 کے لیے کرکٹ ٹیمیں بھیجنے سے انکار کر دیا۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی میچز 23 ستمبر سے چین کے شہر ہینگ زو میں شیڈولڈ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کرکٹ کے علاوہ ایشین گیمز کے تمام مقابلوں میں حصہ لیگا، مردو خواتین کی کرکٹ ٹیمیں ایشین گیمز میں حصہ نہیں لیں گی، بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیموں کی پیشگی مصروفیات کے باعث ایونٹ میں حصہ لینا ممکن نہیں۔
بھارت کے ایشین گیمز کے لیے چیف مشن نے کرکٹ ٹیموں کی عدم شرکت کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے تین چار بار رابطہ کیا لیکن انٹریز کے موقع پر انکارکر دیا گیا۔
بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ انٹریز کی ڈیڈ لائن سے ایک روز پہلے بتایا گیا اور تب تک ہمارے فیوچر ٹور پروگرام طے ہو چکے تھے،کمٹمنٹ کے باعث ایشین گیمز کے لیے ٹیمیں بھیجنا ممکن نہیں رہا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نواز شریف اور سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات

پڑھنے کے اگلے

شکارپور:علی امین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے