
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور مرکزی چیف آرگنائز ر چودھری سرور نے مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا ،چودھری انصر فاروق،محسن اسلم اور دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر انہوںنے پارٹی صدر چودھری شجاعت حسین ،سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ،وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ،چودھری شافع حسین اور مصطفی ملک سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ہائوس کو دوبارہ فعال کرنے کااعلان کیا اور اس ضمن میں پارٹی رہنمائوں کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ چودھری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قومی سطح کی جماعت ہے اور وہ مرکز میں اپنا مثبت کردارادا کرتی رہے گی۔