
لاہور:پریذیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری شافع حسین کو صدر پاکستان عارف علوی کی اجازت سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
چودھری شافع حسین نے پریذیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدے پر رہتے ہوئے پاکستان کو کبڈی کا ورلڈ کپ جتوایا تھا۔
پاکستان کبڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں کبڈی ورلڈکپ انڈیا کے خلاف جیتا تھا۔
کبڈی ورلڈکپ میں آٹھ ممالک نے شرکت کی تھی۔اس سے پہلے کبڈی ورلڈکپ بھارت جیتتا رہا ہے۔