
مسلم لیگ سندھ کے صدر طارق حسن صاحب کی سربراہی میں خالی عہدوں پر انتخابات کیلئے انٹراپارٹی سنٹرل الیکشن کمیشن ترتیب دیا گیا جس میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے150اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا جبکہ پارٹی کے مرکزی کابینہ کے خالی عہدوں پر تعیناتی کیلئے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔
سنٹرل الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ پنجاب کی جنرل کونسل کی مشاورت سے مسلم لیگ پنجاب کا پانچ رکنی الیکشن کمیشن مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا جس نے مسلم لیگ پنجاب کی صدارت ، جنرل سیکرٹری اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے انتخابات منعقد کرائے ۔
انٹراپارٹی الیکشن میں صدر مسلم لیگ پنجاب کیلئے چوہدری محمد سرور صاحب نے اور جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری شافع حسین صاحب نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ، ان کے مدمقابل کسی دوسرے رکن مسلم لیگ نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہذابطور چیئرمین الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن صوبہ پنجاب چودھری محمد سرور صاحب کو صدر اور چودھری شافع حسین صاحب کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا اعلان اعلان کرتا ہوں۔