PK Press

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت نیشنل ڈائیلاگ کا اہتمام کرے ،چودھری شجاعت

معیشت کی بحالی کیلئے حکومت نیشنل ڈائیلاگ کا اہتمام کرے ،چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ
میری سیاسی زندگی کو 50سال سے زائد ہوگئے ہیں اس دوران مجھ سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی ہوں گی لیکن اللہ کے فضل سے ہمیشہ ملک وقوم کا مفاد سوچا،
اپنی ذات کو ہمیشہ پیچھے رکھا، ملک میں افہام وتفہیم کی اور خوشگوار سیاسی فضا کو قائم رکھنے کیلئے سخت اور غلط فیصلے بھی اپنی ذات پر لئے لیکن اپنی ذات سے ملک وقوم پر آنچ نہیں آنے دی ۔
آج پوری ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ جس قدر ملک کو آج کل اخلاص اور قومی جذبے کی جتنی ضرورت ہے پہلے اتنی نہ تھی ۔
قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں اور قومیں مشکل وقت میں اپنا تشخص اورپہچان بناتی ہیں ۔
ملک اور قوم کیلئے اپنے سیاسی، ذاتی، اخلاقی ، لسانی اختلافات بھلا کر ملک اور قوم کا سوچنا ہوگا ۔
ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے تمام قوتیں میثاق معیشت کریں ،حکومت نیشنل ڈائیلاگ کا اہتمام کرے ۔
ناراض رہنمائوں سے بات چیت میں مشکل ہے تو یہ کام میں کرنے کو تیار ہوں ۔
حکومت ان حالات سے نکلنے کیلئے قومی پالیسی بنائے۔
موجودہ سیاسی حالات میں تمام محب وطن رہنمائوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ جلتی آگ پر پانی ڈالیں ۔
الزام تراشی کی سیاست سے باہر نکلیں
سیاسی تنائو میں کمی ہی وقت کا تقاضا ہے اور مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے ۔
کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے کہ تلخیوں میں اضافہ ہو۔
الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پر مارکٹائی اور لڑائی سے پوری قوم ڈپریشن اور مایوسی کا شکار ہو رہی ہے ۔
ان حالات سے نکلنے کا حل سیاستدانوں ،عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے ۔
وہ مل بیٹھ کر حل نکالیں ورنہ ملک کبھی درست سمت پر گامزن نہ ہوسکے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سریش رائنا کی نگاہ ایل ایل سی ماسٹرز ٹرافی پر

پڑھنے کے اگلے

چودھری سرور مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور چودھری شافع بلامقاںلہ جنرل سیکرٹری منتخب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے