PK Press

چین سی پیک کی تعمیر میں مزید پیش رفت کے لیے تیار

چین اور پاکستان دوستی نے بین الاقوامی حالات کے اتار چڑھاؤ کی آزمائش گزاری ہے، چینی وزیر خا رجہ

چین سی پیک کی تعمیر میں مزید پیش رفت کے لیے تیار ہے، چھن گا نگ

پا کستان ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، سیکر ٹری خا رجہ

بیجنگ ()

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے ملاقات کی۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چھن گانگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان” آہنی دوستی ” نے تاریخ اور بین الاقوامی حالات کے اتار چڑھاؤ کی آزمائش گزاری ہے۔چین اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور کے حوالے سے بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکر گزار ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون میں مزید پیش رفت کے لیے تیار ہے۔ اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے اہم دوطرفہ تعلقات کے طور پر دیکھتا ہے، ون چائنا پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، اور چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی پاک چین شراکت داری کو مزیدمستحکم کیا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مختلف ممالک کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سی پی سی اور عالمی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلی سطح بات چیت میں چینی صدر کی تقریر کی پذیرائی

پڑھنے کے اگلے

چین، نابینا افراد کے دیکھنے کے لئے بھی فلمیں تیار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے