
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر پولیس پر پتھراو اور توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔
پتھرا واور توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسند اب قانون کے ہتھے چڑھیں گے، نادرا ریکارڈ، سی سی ٹی وی اور دیگرفوٹیجز کی مدد سے 700 کارکنوں کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق شناخت ہونے پر مقدمات میں نامزدگی کا عمل شروع کیا جارہاہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے جلد کریک ڈاون ہوگا، تصاویرمزید شناخت اورکوائف کیلئے نادرا کو بھجوائی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ 14 مارچ کو جب پولیس زمان پارک پہنچی تو تو کارکنان نے بلوائیوں کی طرح چڑھائی کر رہے تھے، پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی حفاظت کے نام پر املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے۔