
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں ۔ فوزیہ ناز نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں عوام خصوصاً خواتین کی بھرپور آواز بنیں گی اور عوام اور صوبے کے مفاد میں قانون سازی کے عمل میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گی ۔