PK Press

سیاستدان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں، وزیر قانون

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست دان خود آمرانہ قوتوں کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
وزیر قانون نذیر تارڑ نے چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔ ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ دو ادوار ایسے بھی گزرے جن میں آمرانہ راج تھا اور آئین معطل تھا۔ کیا سیاستدان خود ان قوتوں کے آنے کی راہ ہموار نہیں کرتے؟
نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اپوزیشن آج اجلاس میں دعوت کے باوجود نہ آئی۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اپوزیشن آتی تو اچھا پیغام جاتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

الیکشن سے قبل چیلنجز کو حل کیا جائے: گورنر کے پی نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی

پڑھنے کے اگلے

چین اور پاکستان کی دوستی کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ ہوا ہے،معاون خصو صی وزیر اعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے