PK Press

اسٹبلشمنٹ نے صدر علوی کو واضع بتا دیا ہے ہم نا سیاست کا حصہ ہیں اور نا ہی بننا چاہتے ہیں،واڈا

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےدعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کوٹیلی فون کیامگر دوسری جانب سے انہیں کہاگیاہے کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں اس سے دور رکھو، پچھلے ادوار کی بہت سی خرابیاں اسی صدر نے کیں جب ہم اسٹیبلشمنٹ کے قریب تھے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے دور میں جب ثالثی ہورہی تھی اور غلط فہمیاں دور کر کے عمران خان کو ملاقات تک پہنچا دیا گیا جس میں ساری بات ہوئی تو پھر سارے معاملات الٹ کیوں ہوئے؟ اس کا پس منظرجاننا بہت ضروری ہے،دراصل عمران خان کی یہ کمزوری ہے کہ وہ بھروسہ کرتے ہیں، جو دو خاص لوگ ان کے پیچھے چلتے آرہے تھے وہ آج بھی ان کے خاص مشیروں میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب آپ نے اسٹیبلشمنٹ کو قراردے دیا کہ یہ بہت بری ہے اور سب کچھ اسٹیبلشمنٹ نے کیا تو پھرگزشتہ روز صدر سے کیوں فون کروایا ،صدر کیوں ان کی منتیں کر رہے ہیں ۔فون سے متعلق میزبان کے سوال پر فیصل واوڈا نے کہاکہ صدرعلوی نے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کو فون کیااور درخواست کی لیکن دوسری جانب سے انہیں یہ کہا گیاکہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،ہمیں اس سے دور رکھو۔انہوں نے کہاکہ خرابی کرنے کے بعد صدر نے فون کیا ،اسی صدر نے پہلے بھی پچھلے ادوار کے لوگوں سے خرابیاں کی ہیں جب ہم بہت قریب تھے ، اگرغلط فہمیاں باقی سانپوں نے بھی پیدا کروائیں لیکن صدر کا بھی کوئی بہت مثبت کردار نہیں تھا، اس آئینی منصب پر بیٹھ کر آپ جو وائس نوٹس، ٹیلی فون کالز سن رہے ہیں یہ کسی ملک میں قابل قبول نہیں ، آپ کاکام جمہوری لوگوں سے ملنے کا ہے ۔
فیصل واوڈا کہاکہ اس سسٹم کے اندر موجود جمہوری قوتوں کو ایک ہی تلوار سے کاٹنا چاہیے تاکہ نئی پود آئے اورملک چلائے کیونکہ ان شکلوں سے لوگ بیزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء آخری راستہ نہیں اور بھی بہت سے راستے ہیں ، ایمر جنسی لگادی جائے ،یہ کام صدر کریں یا عدالت کرے ، جب جمہوری لوگ سب معاملات عدالت کے پاس لے کرہی جارہے ہیں تو سب کچھ عدالت کو ہی دے دیا جائے ۔اس سوال پرکہ کیا اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے کوئی پریشانی ہے ؟فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ زیادہ تر سوشل میڈیا کی گپ شپ ہے، پی ٹی آئی ہو یا پی ڈی ایم کی کوئی جماعت یا لیڈر، ااسٹیبلشمنٹ پر جتنی بھی الزام تراشی کرلے، اگر مفروضے کے طور پروہ ایک فیصد بھی کسی معاملے میں اپنی ٹانگ اڑا لیں تو بڑے بڑے طرم خان سیدھے ہو جاتےہیں ۔انہوںن ے کہاکہ اگر اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہیں کر رہی تو کسی کو برداشت نہیں ہوگی کیونکہ اس حمام میں سب کانے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ گزشتہ سات سال سے پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں اسٹیبلشمنٹ پر الزامات لگاتی آرہی ہیں صرف ان کا طریقہ کار مختلف رہا ہے،سب پارٹیوں نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زہر اگلا ہے ،کوئی اینٹ سے اینٹ بجا کر ملک سے بھاگ گیا، کوئی جلاوطن ہوگیا، کوئی نام لے کر بھاگ گیا، حاضر سروس لوگوں کے نام لئے جا تے رہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان مقبول لیڈر ہیں

اور پی ڈی ایم کی نفرت کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پشاور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو پی ایس ایل سے باہر کردیا

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر اگلے ہفتے روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خا رجہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے