PK Press

سی پیک مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو

سی پیک مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، وزیر خا رجہ بلا ول بھٹو
بی آر آئی سے عالمی برادری کو فائدہ ہو رہا ہے،بلاول کا سیمینار سے خطاب
اقوام متحدہ :
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک -چین اقتصادی راہداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے،
چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے عالمی برادری کو فائدہ ہو رہا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق

اقوام متحدہ میں چائنا میڈیا گروپ کے دفتر کے زیر اہتمام "چین کی جدیدیت اور دنیا کے لئے نئے مواقع”کے موضوع پر آن لائین خصوصی سیمینار اور خصوصی پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔اس مو قع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے زیر اہتمام دی بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کیے حوالے سے بلند توقعات کااظہار کرتے ہوئےپاک- چین تعلقات کی ترقی کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کی رائے میں دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے پاک -چین اقتصادی راہداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور اس میں مزید پیش رفت بھی ہوگی۔ واضح رہے کہ دیگر مہما نوں نے عالمی اقتصادی ترقی کے لیے چینی معیشت کی اہمیت کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

امریکہ ٹک ٹاک سے کیوں خوف زدہ ہے، چینی میڈ یا

پڑھنے کے اگلے

چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چینی طرز کی جدیدیت اور سی پیک کی مشترکہ تعمیر کے موضوع پر ورچوئل سیمینار کا انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے