PK Press

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ دیدی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، صدر مملکت کو گورنر خیبرپختونخوا نے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ آج دوسرے مشاورتی اجلاس میں شرکت کروں گا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کروائیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

تمام حریفوں میں سخت مقابلہ ہے ، ایل ایل سی ماسٹرز نے ناقابل یقین مواقع دیئے، شین واٹسن

پڑھنے کے اگلے

سی جی ٹی این کی جانب سے ٹی وی تھیم فورم کا انعقاد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے