PK Press

چودھری شافع حسین کا پی پی 33گجرات سے الیکشن لڑنے کافیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھر ی شجاعت حسین کے صاحبزادےچودھری شافع حسین نے عملی سیاست کاآغاز کردیا۔

چودھری شافع نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 33گجرات سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے کاغذات نامزدگی منگل کو ریٹرننگ آفسر کے پاس جمع کرادیئے ۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری شافع نے کہاکہ ان کی سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے جو مسلم لیگ (ق) کا طرہ امتیاز ہے۔

انہوں نے کہاکہ منتخب ہونے کے بعدوہ صوبے خصوصاًحلقے کے عوام کی فلاح وبہبود کےلیے بھرپور کردار اداکریں گے۔

Follow our #YouTube channel

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پناہ گزین کیمپ سے آسکر تک کا سفر ،چینی اداکار کی ناقابل یقین کہانی

پڑھنے کے اگلے

زمان پارک کے باہر جھڑپیں جاری، پی ٹی آئی کارکنان کا پیٹرول بموں سے حملہ، پولیس کی شیلنگ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے