PK Press

چین نے مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول میں مدد کی ہے، ایرانی وزارت خا رجہ

 

ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھی چین کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے، تر جمان

 

تہران ()
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے عمل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منگل کے روز میڈ یا کے مطا بق
ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین نے بے حد خلوص کے ساتھ ایرانی اور سعودی وفود کا استقبال کیا، دونوں ممالک کو معلومات کے تبادلے میں مدد فراہم کی اور دونوں ممالک کو مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا ، ایران، چین کے کردار کو سراہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا کردار مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کو مستحکم کرنے اور استحکام اور سلامتی کے خواہاں تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے سازگار ہے۔ اس معاملے پر چینی حکومت کا اہم کردار ادا ظاہر کرتا ہے کہ چین ایشیائی خطے میں امن، استحکام اور سلامتی برقرار رکھنے میں بہترین کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھی چین کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین مزید ترقی کرے گا اور دنیا کو فائدہ پہنچائے گا، عالمی شخصیات

پڑھنے کے اگلے

سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی اہم پیش رفت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے