
قومی کرکٹ کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں شاہد آفریدی شعیب اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھائی نے اتنے انجکشنز لگائے ہیں کہ چلا نہیں جارہا ، پلستر نہیں اتر رہا ،شاہد آفریری کی یہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔
پلستر نہیں اُتر رہا۔۔۔ pic.twitter.com/1vZLBn5ft2
— REEYAN ANSAR PML-N GB (@ansarabbas03555) March 13, 2023
واضح رہے کہ سابق پاکستانی لچنڈز ان دنوں دوحہ میں موجود ہیں جہاں لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی ) کا آغاز 10 مارچ 2023 سے دوحہ قطر میں ہورہا ہے جس میں 7 پاکستانی بھی شرکت کررہے ہیں ۔ ٹیم کے قیادت بھی پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کے پاس ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، شعیب اختر، عبدالرزاق، محمد عامر اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 3 ٹیمیں ورلڈ جائنٹس ، انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز شرکت کررہی ہیں جو لیجنڈری کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کافائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔