
پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی ایک اور آڈیو سامنے آگئی، علی امین گنڈاپور آڈیو میں مقامی رہنما داود آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کے آڈیو میں عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ خان کا کہنا ہے جو انتخابات کے لیے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے وہ زمان پاک پہنچے، تم اِدھر جاو اور شکل دکھاو اپنی۔
داود آفریدی نے کہا کہ ٹھیک ہے سر کل 50 لوگ آئیں گے جس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پچاس نہیں، اس سے اوپر، 50 تم کرو، 50 ضیا اللہ سے پکڑو، 100 کر کے جا آج جو چلے گئے ہیں، کتنے بندے ہیں؟
داد آفریدی نے کہا کہ میرے خیال میں 20-15 لوگ ہوں گے۔
آڈیو لیک سامنے آنے پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ عمران خان کی کال پر ہر حد تک جائیں گے۔