
تیش نے فنی کریئر کے دوران 2مرتبہ بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا
بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کا دل کا دورہ پڑنے کے باعث جمعرات کو انتقال کرگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ستیش جمعرات کو اپنے کسی عزیز سے ملاقات کے لیے دہلی کے نواح جا رہے تھے کہ انہیں گاڑی میں دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ستیش کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار انوپم کھیر نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ” 45 سال کی دوستی کا ایسا اچانک خاتمہ، آپ کے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسی نہیں ہو گی ستیش۔”انوپم کھیر نے مزید لکھا کہ "میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے لیکن میں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے بہترین دوست کے بارے میں ان کی موت سے متعلق لکھوں گا۔
Colourful Happy Fun #Holi party at Janki Kutir Juhu by @Javedakhtarjadu @babaazmi @AzmiShabana @tanviazmi.. met the newly wed beautiful couple @alifazal9 @RichaChadha.. wishing Happy Holi to everyone 🌹🌹🌹🌺🌺🌺🌺 #friendship #festival #Holi2023 #colors pic.twitter.com/pa6MqUKdku
— satish kaushik (@satishkaushik2) March 7, 2023
ستیش نے منگل کو معروف ادیب جاوید اختر اور فلم انڈسٹری کے نامور فن کاروں کے ساتھ ہولی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ستین اپریل 1956 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے گریجویشن مکمل کی۔ان
ہوں نے بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مسٹر انڈیا، جانے بھی دو یارو اور رام لکھن نمایاں ہیں۔بطور ہدایت کار ستیش نے روپ کی رانی چوروں کا راجا،
پریم، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں اور تیرے نام جیسی سپر ہٹ فلموں کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے۔ستیش نے اپنے فنی کریئر کے دوران دو مرتبہ
بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ انہیں 1990 میں فلم رام لکھن اور پھر 1997 میں ساجن چلے سسرال میں بہترین اداکاری پر ان ایوارڈز سے نوازا گیا۔