
اسلام آباد:وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ صوبوں میں الیکشنز عام انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں، تب تک نگراں حکومتیں اپنا کام کرتی رہیں،موجودہ معاشی اور امن و امان کی صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ علیحدہ علیحدہ الیکشن کروائے جائیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کوبھی یہی مشورہ دیا ہے کہ الیکشنز ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے جو موقف اختیار کیا گیا ہے اسکی قانونی اور آئینی گنجائش نکلتی ہے اور ہر سیاسی جماعت یہی چاہتی ہے۔
صوبوں میں الیکشنز عام انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں، تب تک نگراں حکومتیں اپنا کام کرتی رہیں. موجودہ معاشی اور امن و امان کی صورتحال اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ علیحدہ علیحدہ الیکشن کروائے جائیں. چودھری شجاعت حسین صاحب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف صاحب اور زرداری صاحب کو… pic.twitter.com/rcjtl4P4LE
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) March 5, 2023