PK Press

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کا انعقاد

چینی صدر ، دیگر رہنما اور ریاستی عہدیدار اجلاس میں شریک
بیجنگ ()
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا پہلا اجلاس عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنما اور ریاستی عہدیدار اجلاس میں شریک ہوئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے 2 ہزار 169 ارکان ہیں جن کا تعلق 34 شعبوں سے ہے۔ ان میں سے 60.8 فیصد غیر سی پی سی ارکان ہیں۔ اگلے ساڑھے سات دنوں کے دوران شرکاء سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے نئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے اور چین کی سیاسی، معاشی، سماجی زندگی اور دیگر شعبوں میں اہم فیصلوں پر مشاورت اور تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں کثیر جماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت کا ایک اہم ادارہ ہے، جو قومی حکمرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اور چینی خصوصیات کا حامل ادارہ جاتی انتظام ہے.

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیوی کے آشنا کیساتھ بھاگنے پرشوہر کا انتقام ،آشنا کی بیوی سے شادی کرلی

پڑھنے کے اگلے

چین کی فوجی جدیدکاری کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، تر جمان این پی سی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے