PK Press

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں الیکشن کیلئے تاریخیں تجویز کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لیے تاریخیں تجویز کردیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کیبعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے میں پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہیکہ صوبے میں الیکشن کے حوالے سے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل صدر مملکت نے دونوں اسمبلیوں میں الیکشن کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جامنی چائے کن پتیوں سے تیار کی جاتی ہے؟

پڑھنے کے اگلے

ملک عبدالولی کاکڑ نئے گورنر بلوچستان تعینات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے