PK Press

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 115روپے مہنگا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والے گھی کی قیمت میں 2 ماہ میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا۔
دستاویز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج کے تحت گھی فی کلو 115 روپے مہنگا ہوگیا ہے، اب سبسڈی والا گھی 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل یکم جنوری2023 کو گھی کی قیمت میں فی کلو 75 روپے اضافہ کیا گیا تھا، گزشتہ 2 ماہ میں وزیراعظم پیکج کے تحت گھی مجموعی طور پر 190 روپے فی کلو مہنگا ہوچکا ہے۔
دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین گھی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنی ہوں گے، ان کے لیے گھی کی فی کلو قیمت300 روپے برقرار رہے گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مقدمہ ختم،عدالت کا جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری رہا کرنے کاحکم

پڑھنے کے اگلے

قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کومسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے، عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے