PK Press

روس سے 50ہزارمیٹرک ٹن گندم لے کر بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز

گوادر بندرگاہ سے گندم کی درآمد شروع ہو گئی، روس سے معاہدے کے مطابق 9بحری جہازوں کے ذریعے مجموعی طور پر4لاکھ 50ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلا بحری جہاز ایم وی لیلا چنئی 50ہزارمیٹرک ٹن گندم لے کر گوادر بندرگاہ پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹے بحران کے بعد روس سے گندم درآمد کے معاہدے کے بعد گوادر بندرگاہ پر روس سے گندم کی درآمد شروع ہوگئی ،معاہدے کے مطابق نو بحری جہازوں کے ذریعے روس سے ساڑھے چار لاکھ میٹرک ٹن گندم پر درآمد کی جائے گی، اس سلسلے میں آج ایم وی لیلا چنئی نامی بحری جہاز اسی ہزارمیٹرک ٹن گندم لیکر روس سے گوادر بندرگاہ پہنچ گیا ہے جس کی ان لوڈنگ ،سٹوریج اور ترسیل کیلئے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے ۔روس سے گوادر تک گندم پہنچانے کی زمہ داری روس کہ پروڈنٹروج نامی کمپنی کو دی گئی گندم درآمدی کا آپریشن 2 سے 31 مارچ 2023 تک جاری رہے گی جس سے خطے میں ایک لاجسٹک مرکز کے طور پر گوادر بندرگاہ کی فطری صلاحیت کو بہتر بنانے کی طرف ایک غیر معمولی پیشرفت ہوگی اور گوادر بندرگاہ کے ذریعے گندم کی درآمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں اور مقامی سطح پر روزگار میں اضافہ بھی ہوگا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت حسین سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

پڑھنے کے اگلے

جامنی چائے کن پتیوں سے تیار کی جاتی ہے؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے