PK Press

چین، پہلا صنعتی ڈیٹا ٹریڈنگ زون لانچ کر دیا گیا

چین، پہلا صنعتی ڈیٹا ٹریڈنگ زون لانچ کر دیا گیا

31 صوبے ڈیٹا ایکسچینج اور ڈیٹا ٹریڈنگ مراکز کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں

بیجنگ ()
چین کا پہلا صنعتی ڈیٹا ٹریڈنگ زون ، بیجنگ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسچینج کا انڈسٹریل ڈیٹا زون لانچ کیا گیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسچینج کا صنعتی ڈیٹا زون صنعتی شعبے کے لئے ایک مرکزی ڈیٹا ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے ، جو صنعتی اداروں کو ڈیٹا اثاثوں کی رجسٹریشن ، ڈیٹا پروڈکٹ ڈیولپمنٹ ، اور ڈیٹا اثاثوں کی ٹریڈنگ جیسی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ ڈیٹا کی قدر کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے ، لین دین کے اخراجات کو کم کیا جائے اور ڈیٹا کی گردش کو فروغ دیا جا سکے۔
اس وقت چین کے 31 صوبے ڈیٹا ایکسچینج اور ڈیٹا ٹریڈنگ مراکز کی تعمیر کو تیز کر رہے ہیں اور فعال طور پر ڈیٹا مارکیٹوں کی ترقی کے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 45 بین الاقوامی، قومی اور صوبائی ڈیٹا ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان کا قیام ایک عظیم غلطی تھی’، جاوید اختر کی ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی

پڑھنے کے اگلے

ڈالر کے کنٹرول سے آزاد ہونے کےلیے آر ایم بی میں ادائیگی ضروری ہے،عراقی ماہر اقتصادیات چین عراق کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے