PK Press

ضمانت کی درخواست خارج: پی ٹی آئی رہنما عدالت سے فرار

لاہور(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ ضمانت خارج ہونے پر شبیر گجر سمیت دیگر عدالت سے بھاگ گئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت چار ملزمان کیخلاف پولیس پر حملہ اور دہشت گردوں کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے سلیم لادی اور چوہدری نعمان عتیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید نے درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں، ملزمان کے ڈیرے سے اسلحہ اور شراب برآمد ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے زبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی، جس کے بعد سابق پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر گجر سمیت دیگر عدالت سے بھاگ گئے۔ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر ملزمان اور وکلا نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ عدالت نے ملزم ظہیر الدین بابر اور طارق نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

چین اور کمبوڈیا کے درمیان درمیان دیرینہ دوستی ہے، شی جن پھنگ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے