
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک ایک جہاد ہے جو ملک کو برباد کرنے والوں کے خلاف ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ آج ہم دو سب سے بڑی وجہ پر حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں، پہلا، یہ تحریک پر امن ہے اور ہمارے آئین پر حملے اور بنیادی حقوق نہ ملنے کے خلاف پربلا اشتعال احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا، ہم شرمناک طور پر ایف آئی آر ، نیب کیسز اور حراستی تشدد کا سامنا کررہے ہیں، ہمارے صحافیوں اور سوشل میڈیا کے لوگوں پرحملے کیے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک منی لانڈرز، ملک کی دولت لوٹنے اور خود کو این آر او دے کر ملکی معیشت برباد کرنے والوں کے خلاف ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاص طور پر غریب اور مڈل کلاس طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری تلے دب گیا ہے، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے ہماری جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحریک ملک کو آزاد اور خوشحال پاکستان بنائے گی، پاکستان تب خوشحال ہوگا جب ریاست آپ کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گی، جیل بھرو تحریک جہاد کا نام ہے، ایک آزادی کا نام ہے، جتنے زیادہ لوگ اس تحریک میں شرکت کریں گے اتنی جلدی ہم اپنے مقصد پر پہنچیں گے۔
media ppl. Two, it is against the economic meltdown brought on by cabal of crooks who have money laundered billions in looted wealth & gotten NROs for themselves while crushing the ppl, esp the poor & middle class, under the burden of spiralling inflation & rising unemployment.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 22, 2023