
مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ مونس الٰہی اور حسین الٰہی ق لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں اسمبلی سے استعفیٰ دینا ہوگا۔
ڈان نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع کا کہنا تھا کہ ق لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہوگی،
آئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت نے بہت کوشش کی کہ سب کو ساتھ لے کرچلیں لیکن پرویز الٰہی نہیں مانے، پارٹی کی جانب سے انہیں نوٹس بھی دیئے گئے لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، ان کی وزارت اعلیٰ کے حالیہ دور میں جس تیزی سے کرپشن ہوئی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی ۔
چودھری پرویز الٰہی کا ساتھیوں سمیت پی ٹی ٹی میں شمولیت کا اعلان