PK Press

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دیدیا

aftab iqbal

اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کرسکتے۔
ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کے مطابق آفتاب سلطان نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھیکہ وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرح کا کردار ادا کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق آفتاب سلطان پرکچھ گرفتاریوں کیلیے دبا تھا لیکن انہوں نے گرفتاریوں سے انکار کر دیا۔
سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ میں نے کچھ دن پہلے استعفیٰ دیا تھا، مجھے کچھ چیزوں کے بارے میں کہا گیا جو مجھے قبول نہیں تھیں۔
آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے آفیسر ہیں، آفتاب سلطان ڈی جی آئی بی سمیت دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
آفتاب سلطان نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے استعفے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے اپنے کام میںمداخلت کے خلاف استعفیٰ دیا، فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کے استعفیٰ میں بڑا پیغام ہے، میں ان 22افسران کو جن کو پنجاب میں مداخلت کرنے کیلئے لگایا گیا ہے کہتا ہوں وہ بھی خود کو اس نظام سے علیحدہ کریں، یہ ملک اور بیوروکریسی دونوں کے مفاد میں ہے، فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے موقف کی واضح توثیق ہے، روزِاول سے کہہ رہے ہیں کہ نظامِ احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، ان مجرموں نے سازش سے اقتدار ملتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، اپنے 11 سو ارب کی چوری بچانے کیلئے انہوں نے نیب قانون میں نہایت شرمناک ترامیم کیں، لازم ہے کہ ریاستی ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں، کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اور عوام کو آگے بڑھنا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مریم نواز ہاتھ میں گلاس ليے کیوں پھرتی ہیں؟وجہ سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

کامسیٹس یونیورسٹی: پرچے میں غیر اخلاقی سوال پر لیکچرار فارغ، آئندہ ملازمت پر پابندی عائد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے