PK Press

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

peshawar-zalmi

پی ایس ایل 8 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹ سے شکست دے دی، 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں پشاور زلمی کو بھی ابتدائی اوورز میں مشکلات پیش آئیں، محمد حسنین نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوورز میں محض 13 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم پشاور زلمی کے رن ریٹ میں کمی نہ آئی، اختتامی اوورز میں رن ریٹ کچھ کم ہوا تاہم بابر الیون نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے جیمز نیشم 37 اور روومین پاول 36 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، محمد حارث 18، بابر اعظم 19، صائم ایوب 0، ٹام کوہلر کیڈمور 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
داسن شناکا 16 اور وہاب ریاض 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نسیم شاہ نے 19 رنز دے کر ایک جبکہ محمد نواز نے 47 رنز کے بدلے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو بھی ایک وکٹ حاصل کرنے کیلئے 41 رنز دینے پڑے۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سرفراز الیون نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور پہلی 3 وکٹیں صرف 37 کے اسکور پر گرگئیں، جیسن رائے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کیلئے انتہائی قیمتی 74 رنز جوڑے، گلیڈی ایٹرز کے کپتان 30 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔
افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں جارحانہ انداز اختیار کیا اور اوڈین اسمتھ کے ساتھ مل کر 19 گیندوں پر 43 رنز جڑ دیئے، افتخار 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 50 جبکہ اوڈین اسمتھ 12 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے جیمز نیشم اور ارشد اقبال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔
ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 میچ کھیل چکی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز سے 9 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جبکہ سرفراز الیون نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔
دوسری جانب پشاور زلمی بھی اب تک 2 ہی میچ کھیل چکی ہے، اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو آؤٹ کلاس کردیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے ملتان سلطانز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہد کی مکھی کا زہر ہزاروں عورتوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے

پڑھنے کے اگلے

مریم نواز ہاتھ میں گلاس ليے کیوں پھرتی ہیں؟وجہ سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے