PK Press

نقیب اللہ قتل کیس؛ راو انوار و دیگر کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف اپیل سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
اپیل کی درخواست نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کی، جس میں مقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزمان کو بری کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، جس میں عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر را وانوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالت سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

پڑھنے کے اگلے

امریکی بالادستی کا غلط استعمال بین الاقوامی برادری کے لیے نقصان دہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے