PK Press

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالت سے عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان سمیت تمام ملزمان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔
2014 میں اسلام آباد دھرنوں کے دوران مشتعل افراد نے پی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر اور پارلیمنٹ ہاس مں گھس گئے تھے، جس پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شریک ملزم نے دہشت گردی کی دفعات خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ سنایا، جس کے تحت عدالت نے مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردی۔
اکتوبر 2020 میں عمران خان کو مقدمے سے بری کردیا تھا جب کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اشتہاری ہیں، اس کے علاوہ موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں لیکن انہیں عہدے کی وجہ سے ملنے والے استثنی کی وجہ سے ان کی کی حد تک کیس کو داخل دفتر کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

صدر عارف علوی کا پنجاب اور کے پی مں عام انتخابات سے متعلق خط

پڑھنے کے اگلے

نقیب اللہ قتل کیس؛ راو انوار و دیگر کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے