PK Press

وقت کا تقاضا ہے عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے عالمی برادری مشکل کا شکار انسانیت کی مدد کیلئے آگے آئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف قیامت خیز زلزلے پر اظہار تعزیت اور یکجہتی کے لیے دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے ہیں،لاہور کے ہوائی اڈے پر پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی اور قونصل جنرل امیر اوزبے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
روانگی سے قبل انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کے پیغام کے ساتھ ترکیہ جارہاہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دو ریاستوں میں رہنے والی ایک قوم کے جذبے کے تحت ہم ترکیہ کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہیں۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے نقصانات سے نمٹنا کسی ایک حکومت کی استعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔
ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے کے طور پر قدرتی آفات کسی ایک حکومت کی ہینڈل کرنے کی صلاحیت سے باہر ہیں۔ کوئی بھی ملک خواہ کتنا ہی وسائل رکھتا ہو، اس شدت کی تباہی سے نمٹ نہیں سکتا۔ یہ وقت ہے کہ دنیا آگے آئے اور دکھی انسانیت کی مدد کرے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فی تولہ سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کمی

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ایف نائن زیادتی واقعے کے ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے