PK Press

عالمی برادری کی جانب سے چین کی غیر ملکی امدادی طبی ٹیموں کی وسیع پیمانے پرستائش ، چینی وزارت خارجہ

Wang Wenbin, Minister of Foreign Affairs of China

عالمی برادری کی جانب سے چین کی غیر ملکی امدادی طبی ٹیموں کی وسیع پیمانے پرستائش ، چینی وزارت خارجہ
اب تک چین نے دنیا بھر کے 76 ممالک اور خطوں میں 30 ہزار طبی ارکان بھیجے ہیں، تر جمان
بیجنگ ()
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک باقائدہ پریس کانفرنس میں چینی غیر ملکی امدادی طبی کام کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین کی غیر ملکی امدادی طبی ٹیموں کے قیام کی 60 ویں سالگرہ ہے ۔ 1963 میں چین نے پہلی غیر ملکی میڈیکل ٹیم الجزائر بھیجی، اب تک چین نے دنیا بھر کے 76 ممالک اور خطوں میں تیس ہزار طبی ارکان بھیجے ہیں، اور اس دوران 290 ملین مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔وانگ وین بین نے کہا کہ وبا کے پھیلنے کے بعد چین نے 34 ممالک میں انسداد وبا کے ماہرین پر مشتمل 37 ٹیمیں بھیجی ہیں ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
انہوں نے مزید کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے افریقہ کی مدد کرنے والی چینی میڈیکل ٹیم کے ارکان کو اپنے جوابی خط میں نشاندہی کی کہ چینی عوام امن سے محبت کرتے ہیں اور زندگی کی قدر کرتے ہیں ۔ غیر ملکی طبی امداد اس کا ایک واضح مظہر ہے۔ مستقبل میں چین صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی ڈیجیٹل تعلیمی کانفرنس میں تعلیم کی ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کی اپیل

پڑھنے کے اگلے

امریکا- چین تجارت میں "ڈی کپلنگ تھیوری ” کو مسترد کر دیا گیا ،امریکی میڈیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے