PK Press

امریکا- چین تجارت میں "ڈی کپلنگ تھیوری ” کو مسترد کر دیا گیا ،امریکی میڈیا

امریکا -چین تجارت میں "ڈی کپلنگ تھیوری ” کو مسترد کر دیا گیا ،امریکی میڈیا

بین الاقوامی کمپنیز اور صارفین ، بدستور چینی اشیا کو پسند کرتے ہیں
واشنگٹن ()
امریکی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022 میں امریکا- چین تجارتی مالیت نے 2018 کے 661.5 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر کے ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔منگل کے روز
اس حوالے سے سی این این کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ” ڈی کپلنگ” یعنی "مختلف شعبوں میں چین پر انحصار میں کمی”کا نظریہ ، حقیقی تجارت کی بجائے زیادہ تر پالیسی بحث میں موجود ہے۔بین الاقوامی کمپنیز اور صارفین ، بدستور چینی اشیا کو پسند کرتے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ "ڈی کپلنگ تھیوری”کے باوجود دونوں معیشتوں کے درمیان روابط بدستور مضبوط ہیں۔
پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اکنامکس کے مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ ، پہلے سے کہیں زیادہ لیپ ٹاپ، کمپیوٹر مانیٹر، موبائل فون، ویڈیو گیم کنسولز اور کھلونے، چین سےدرآمد کر رہا ہے۔
یو ایس چائنا بزنس کونسل کے مطابق امریکہ کی تمام 50 ریاستیں ،مصنوعات اور سروسز چین کوبرآمد کرتی ہیں جس سے تقریباً ایک ملین امریکی ملازمین مستفید ہو رہے ہیں ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی برادری کی جانب سے چین کی غیر ملکی امدادی طبی ٹیموں کی وسیع پیمانے پرستائش ، چینی وزارت خارجہ

پڑھنے کے اگلے

بیجنگ 2023 سلک روڈٹیلی ویژن کمیونٹی کا سمٹ فورم بیجنگ میں منعقد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے