
ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،قومی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،مصطفی ملک
مسائل کے حل کے لیے ذاتی انا، ہٙٹ دھرمی،ضد چھوڑ کر گرتی معیشت کا سوچنا ہوگا،سیاسی جماعتوں میں روابط سے سیاسی استحکام آئے گا۔غلام مصطفی ملک کی پنڈی گھیب میں پیپلز پارٹی کے راہنماء ملک فیصل منیر سے ملاقات میں اظہار خیال،تحصیل جنرل سیکرٹری بننے پر مبارک باد دی
پنڈی گھیب : پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ترجمان،سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیر اعظم۔چوہدری شجاعت حسین کے دست غلام مصطفی ملک نے پنڈی گھیب شہر میں متعدد خوشی،غمی تقریبات میں شرکت کی اور اپنے دیرینہ دوست ملک فیصل منیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحصیل جنرل سیکرٹری بننے پر انکے گھر جا کر مبارکباد دی،مصطفی ملک نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے حقیقی کارکنان کی نامزدگی انکی حوصلہ افزائی اور ستائش ہوتی ہے ملک فیصل منیر اور انکے خاندان کی پنڈی گھیب کے لیے بے پناہ خدمات ہیں،مجھے امید ہے کہ انکی نامزدگی سے پیپلز پارٹی گراس روٹ لیول پر مضبوط ہو گی،مصطفی ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،قومی قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ،مسائل کے حل کے لیے ذاتی انا، ہٙٹ دھرمی،ضد چھوڑ کر گرتی معیشت کا سوچنا ہوگا،سیاسی جماعتوں میں روابط سے سیاسی استحکام آئے گا۔سیاسی ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکلتا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے APC بلانا خوش آئند تھا،اسے ملتوی نہیں ہونا چاہئے،عمران خان سمیت تمام قومی قیادت کو اس میں شریک ہونا چاہئے