PK Press

شہبازشریف کے خلاف بیان کیلئے دھمکایا گیا،انکار پر 19ماہ جیل کاٹی ،فواد حسن فواد

سابق پرنسپل سیکرٹری نوازشریف فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھ سے شہباز شریف کیخلاف اسٹیٹمنٹ دلوانا چاہتے تھے کہا گیا کہ کاغذات پر دستخط کریں اور چلے جائیں یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ نہیں کریں گے تو 20برس اندر ہی رہیںگے ،مجھے وارنٹ دکھا کر دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ مان لیں کہ نگران وزیراعلی کے کہنے پر سب کچھ کیا،میرے خلاف کیس میں کچھ نہیںنکلا پھر بھی 19ماہ جیل رہا ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد حسن فواد نے کہا کہ مجھ پر یہ الزام بھی لگایا کہ میرے 19 اکاونٹس میں اربوں روپے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ میری پوری فیملی کے 5 اکاونٹس میں 2 کروڑ روپے تھے,19 اکاونٹس اس طرح بنائے کہ میری دوران ملازمت جہاں جہاں پوسٹنگ ہوئی وہاں کے سیلری اکاونٹس شامل کرلیے،امریکا میںبیٹی اور دبئی میں ملازمت کرنے والے بیٹے کا اکاونٹ بھی میرے کھاتے میں ڈال دیے تھے،میرے ذاتی کسی بھی اکائونٹ میں 3،4 ہزار روپے سے زیادہ پیسے نہیں تھے ۔فواد حسن فواد نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا کہ کمپنی کا ٹھیکہ کینسل کرکے دوسری کمپنی کو دیا، میں بار بار کینسل کیے گئے ٹھیکے کا ثبوت مانگتا رہا لیکن نیب نے کچھ جواب نہیں دیا،انہوںنے کہا کہ میں نے زندگی میںکبھی نہیں سوچا کہ جس فائل کو ریوکررہا ہوں اس کے پیچھے کون ہے،میرے سیل میں دو نیب آفیسرز آئے اور صبح اثاثہ جات کیس میں عدالت سے ریمانڈ مانگا گیا،میں نے پہلی مرتبہ سول سروس میں لوگوں سے ان کے کام سے متعلق پوچھنا شرو ع کیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنانے کی مخالفت کی کیونکہ اس عہدہ کیلئے ایسا شخص ہونا چاہیے جس کی دیانت شک و شبہہ سے بالاتر ہو اور انکا مجھے ذاتی تجربہ سے پتہ تھا وہ اس عہدہ کے قابل نہیں میں نے جسٹس وجیح الدین کا نام تجویز کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میرا نہیں ، میرے بھائی کا جنرل باجوہ سے پرانا فیملی تعلق تھا،میر ے پاس کوئی ایسی شہادت نہیں کہ میرے خلاف کیسز میں جنرل باجوہ کا کوئی کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر میرا قصور تھا تو سزا مجھے ملنی چاہیے تھی ،میرے بچوںکو بھی اس کیس میں گھسیٹا گیا ،میری ساس میرے ساتھ رہتی ہیں، جب میرے گھر چھاپہ مارا گیا تو اس دن سے ساس اپنا ذہنی توازن تقریبا کھوچکی ہیں، وہ بچوں کو پہچان نہیں سکتیں،خدا کا شکر ہے میری والدہ کا انتقال پہلے ہوگیا ورنہ وہ میری تکلیف نہ دیکھ سکتے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈی پی ورلڈانٹر نیشنل لیگ ٹی 20کا فائنل کل کھیلا جائے گا

پڑھنے کے اگلے

صدارتی ایوارڈ یافتہ لوک گلوکار بشیر بلوچ انتقال کر گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے