
مسلم لیگ (ق) کے صدر صدر چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین کے دو سیکرٹریز کو گجرات سے گرفتا رکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رحمانیہ پولیس نے چودھری وجاہت حسین کے 2 سیکرٹریز کامران بٹ اور حمید اللہ بھٹی کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔محمد خان بھٹی ضمانت کرانے سندھ ہائیکورٹ جارہے تھے کہ مٹھیاری کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
ایس ایس پی حیدر آباد کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے درخواست پرعدالت نے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا تھا۔ سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئے اہلیہ نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔
سابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کی درخواست کی سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم ہدایات جاری کردی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ جسٹس شہرام سرور نے محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین کی درخواست پر سماعت کی تھی۔عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی تھی، عدالت نے درخواست گزار کو کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہوئے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کو محمد خان بھٹی مطلوب ہے مگر گرفتار نہیں کیا تھا۔