
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کی رکن فرخ خان کی مرحومہ ہمشیرہ کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فرخ خان کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کےلئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے دعا کروائی ۔
واضح رہے رواں ہفتے مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فر خ خان کی ہمشیرہ دبئی میں انتقال کر گئیں تھیں۔ ۔مرحومہ کو لاہور میں سپردخاک کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین ، چودھری سالک ،چودھری شافع ،مصطفی ملک نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔