
ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ شہروں میں پاکستانی امدادی ٹیموں کی کاوشیں بھی جاری ہیں۔
پاکستانی امدادی ٹیموں نے آج زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے سے ایک 16 سالہ لڑکے کو 4 روز بعد زندہ ریسکیو کرلیا۔ زندہ ریسکیو ہونے والا لڑکا اپنی ماں کے ہاتھ چومتارہا جبکہ اس دوران ترک خواتین پاکستانی ریسکیو ٹیم کو دعائیں دیتی رہیں۔
Acınız Acımız ‼️‼️
Birlikte Güçlüyüz‼️
🇵🇰🇹🇷Teams of #Rescue 1122 Pakistan evacuate 3️⃣ more survivors from building debris in Adiyaman, #Turkiye.
Pakistan'ın Rescue 1122 ekipleri 3️⃣ kişiyi daha Adiyaman Turkiye'deki bir binanın enkazından kurtardılar.#PakistanStandsWithTurkiye pic.twitter.com/imxVXrYxrG
— Pakistan Embassy Türkiye (@PakinTurkiye) February 9, 2023
خیال رہے کہ پاکستانی ریسکیو ٹیم ادیامان ترکیہ میں ٹیکنیکل سرچ آپریشن کررہی ہے، پاکستان کی 51 رکنی اربن ریسکیو ٹیم کو ڈاکٹر رضوان نصیر لیڈ کررہے ہیں۔پاکستانی ریسکیو ٹیم نے اس سے پہلے 48 گھنٹے سے پھنسے شخص کو بھی زندہ ریسکیو کیا تھا۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ لاکھوں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
6 فروری کو آنے والے زلزلے نے ترکیہ اور شام کے بڑے حصے میں تباہی اور بربادی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ دونوں ممالک میں اس قیامت خیز قدرتی آفت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔ ترکیہ کے حکام نے اب تک 14 ہزار جب کہ شام میں 3 ہزار162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔