PK Press

راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ممبئی: پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بیوفائی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق عادل راکھی سے ملنے اس کے گھر آئے تھے پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔
اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان شادی کا اعلان کرنے کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا۔ عادل نے راکھی کے بے وفائی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہا ہے اور راکھی کے الزامات بیبنیاد ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز راکھی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

پڑھنے کے اگلے

مجھے قتل کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان کے 2 لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے، عمران خان کا دعویٰ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے