
انڈے کی زردی زیادہ تر لوگوں کے لیے عجیب نہیں ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی انڈے کی زردی کا پھل دیکھا ہے؟ آئیے آج ہم آپ کو اس پھل کے بارے میں بتاتے ہیں ۔چینی میڈیا کے مطابق یہ انڈے کی زردی کا پھل کیوبا اور کچھ جنوبی امریکی ممالک میں پایا جاتا ہے اوراسے 1930 کی دہائی میں چین میں متعارف کرایا گیا تھا۔یہ چین کے صوبوں ہینان،گوانگ ڈانگ،گوانگ ژی اور ینان میں لگایا گیا۔اپنے سنہری رنگ، چکنائی والے ذائقے، میٹھے ذائقے اور اعلیٰ غذائیت کی وجہ سے انڈے کی زردی کے پھل کوچین میں بہت پسند کیا جاتا ہے ۔