
گجرات:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس کاپولیس نے دوبارہ محاصرہ کرلیا۔نجی ٹی وی کےمطابق پولیس کی بھاری نفری کنجاہاؤس کے باہر پہنچ گئی ۔ اس دوران اہلکار گھر کے اندر بھی داخل ہوئے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پولیس میرے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے ،پولیس سیڑھیاں لگا کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے ۔