PK Press

چینی صدر کا ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں پر رنج و غم کا اظہار

 

 

بیجنگ :
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ترکیہ اور شام میں آنے والےشدید زلزلوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور شام کے صدر بشار الاسد کو تعزیتی پیغامات بھیجے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اپنے انفرادی پیغامات میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے کے باعث ان ممالک میں ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے مرنے والوں کے لیے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ پیغامات میں انہوں نےاس یقین کا اظہار بھی کیا کہ کہ دونوں ممالک کے صدور کی قیادت میں ان کے ملک کی حکومت اور عوام اس آفت کے اثرات پر جلد از جلد قابو پا لیں گے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کر سکیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

آئی ایم ایف کی شرائط ماننا مجبوری ، ریلیف دینا بھی چاہیں تونہیں دے سکتے،مریم نواز

پڑھنے کے اگلے

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی مٹیاری سندھ سے گرفتار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے