
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ ، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور مصطفی ملک نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل (ر)مشرف محب وطن ، دلیر اور بہادر انسان تھے ،انہوں نے ہمیشہ ملک کے لیے سوچا اور اختلاف رائے کا احترام کیا ،جنرل مشرف کو انکے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔چوہدری شجاعت حسین نے کاہ کہ پاکستان آرمی اور ملک کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،بیگم صبا مشرف، بیٹے بلال مشرف اور بیٹی عائلہ مشرف کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔