PK Press

جیل بھرو تحریک سے پہلے 4 دن کی جیل کاٹنے والوں کا رونا تو بند کرائیں، فیصل کریم کنڈی

FAISAL-KARIM-KUNDI

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے پہلے 4 دن کے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کرائیں۔
عمران خان کے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کرواتے پھرتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے کے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان کو ان کی زبان اور اعمال جیل پہنچائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے کے اعلان پر یوٹرن لے چکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب

پڑھنے کے اگلے

چودھری سالک حسین نے گجرات سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے