PK Press

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں وکی پیڈیا سروسز بلاک

اسلام آباد:توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا کی سروسز وکی پیڈیا تک پاکستان میں رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو پاکستان میں ڈی گریڈ کیا گیا تھا۔ پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کو 48 گھنٹوں کا حتمی نوٹس جاری کیا تھا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تھا، تاہم وکی پیڈیا نے توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی، نہ اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔
پابندی سے متعلق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کردہ مواد ہٹانے کے بعد اتھارٹی پلیٹ فارم سے پابندیاں ہٹا دے گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں وکی پیڈیا کا استعمال کرنے والوں میں ایک بڑی تعداد طلبہ کی ہے۔ اسکول، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ اپنے مضمون سے متعلق بنیادی معلومات وکی پیڈیا سے حاصل کرتے ہیں۔ اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ وکی پیڈیا پر موجود معلومات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی اور اس کے صفحات میں صارفین ترامیم کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کے خلاف توہین آمیز مواد پر نوٹس لیا ہو، دسمبر 2020 میں بھی گوگل اور وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد کے خلاف نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کو بچھڑے 6برس بیت گئے

پڑھنے کے اگلے

چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی ہے، سر برا ہ چینی خا رجہ امور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے