PK Press

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دیکر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بیخبر اسمگلرز کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا۔
بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق بعد میں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا، منصوبے کے مطابق اسلحہ، منشیات کی چھوٹی کھیپ کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کی جاتی۔
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔
بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دیکر پاکستان پر دراندازی اور دہشتگردی کا الزام لگایا جاتا، آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا۔
یاد رہے کہ بھارت اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کے خلاف اس قسم کے جھوٹے اور بے بنیاد آپریشن کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک چکا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خوراک سے چینی کم کر کے کن بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟

پڑھنے کے اگلے

بلاول کے خلاف نازیبا زبان،شیخ رشید کیخلاف کوئٹہ میں بھی مقدمہ درج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے