PK Press

عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری،فی لیٹر کتنے اضافے کا امکان ہے؟

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں پیٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔
جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اس اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
اسی طرح مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہبازشریف نے 10ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا،عمران خان

پڑھنے کے اگلے

چین ۔یورپ ریلوے ایکسپریس کے ذریعے بھیجے جانے والے کنٹینرز کے حجم میں 13 فیصد اضافہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے