
چین کی معمر خاتون تانگ جیالیان نے خودداری کی مثال قائم کردی۔ 71سالہ جیالیان گزشتہ کئی برسوں سے صوبہ ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں ہیئر ڈریسر کا کام کررہی ہیں ۔
چینی میڈیا کے مطابق تانگ جیالیان نے 2002 میں چانگشا کے ضلع یولو میں بزرگوں کے لیے بالوں کی دکان کھولی جہاں وہ گزشتہ 20 سال سے اپنے گاہکوں سے حجامت سے 3یوآن لیتی ہیں ۔
تانگ جیالیان بتاتی ہیں کہ جب وہ پہلی بارچانگشا آئیں تو ان کے مالی حالات بہت خراب تھے ،انہیں یاد ہے کہ بہت سے ہمدردلوگوں نے ان کی مدد کی اور ان کی دیکھ بھال کی۔ لوگوں کی اس فراخدلی اور مشکل وقت میں مدد کو مدنظر رکھتے ہوئے جیالیان نے عہد کیا کہ اس خدمات کا بدلہ چکائیں گی چنانچہ انہوں نے مزید مدد لینے کی بجائے اپنی حجامت کی دکان کھولی جہاں وہ شروع سے ہی حجامت کے 3یوآن لیتی ہیں ۔ جیالیان سمجھتی ہیں کہ یہ قلیل رقم وصول کر کے وہ اس علاقے کے لوگوں کے احسان کا بدلہ چکا رہی ہیں ۔