
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتارکرنے کے بعد تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر انہوں نے غیر رسمی گفتگوبھی کی جس میں کہا کہ پولیس نے میرے ساتھ زیادتی کی ، دروازے توڑے اور میرے بچے کو مارا ہے ۔
شیخ رشید کا کہناتھا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور انہوں نے ظلم اور بدمعاشی کی ہے، 100، 200 مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے ، میرے ملازموں کو مارا اور میرے گھر کی تلاشی لی ۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے ویڈیو بیان میں موقف اختیار کیا کہ یہ سب بدمعاش لو گ ہیں ، یہ زبردستی سیڑھی لگا کر میرے گھر میں داخل ہوئے، مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا، جج صاحب نے میری ضمانت لی اور انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد 6 فروری کو پیش ہوں، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاوٹ ہے، نواز لیگ نے ہی اس کو یہاں تعینات کیا ہے ۔